سیاسی مخالفین برادری کے کچھ لوگوں کو استعمال کرکے ہماری شہرت کو نقصان پہنچارہے ہیں‘ اظہر خان چانڈیہ

  سیاسی مخالفین برادری کے کچھ لوگوں کو استعمال کرکے ہماری شہرت کو نقصان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھٹہ پور (نامہ نگار) مطابق مسلم لیگ نون کے ایم پی اے حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ سردار اظہر عباس خان چانڈیہ۔ اور ان کے بیٹوں سردار مظہرخان چانڈیہ۔ سردار(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

اجمل خان چانڈیہ سردار نعیم خان چانڈیہ۔ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ہم نے ملک غلام مصطفی کھر کے بھتیجوں ملک غلام مرتضی کھر کے بیٹوں ملک یحییٰ کھر ملک اسحاق کھر کا رقبہ خرید کیا اور 2017۔ 2018 میں ہم نے حسب ضابطہ ان سے قبضہ بھی حاصل کیا اور اس وقت ہماری برادری کے عزیزوں اسلم خان چانڈیہ وغیرہ نے ہم سے کوئی اسں رقبے کے بارے میں مطالبہ نہ کیا اور نہ ہی احتجاج کیا دو سال گزرنے کے بعد ہماری برادری سیاسی مخالفین کے ہتھے چڑھ گئے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین ان کو غلط استعمال کر کے ہمارے شہرت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ہماری برادری کی غلط پالیسیوں کے باوجود بھی ہم نے اپنی برادری کے لوگوں کا ساتھ دیا لیکن پھر بھی اسلم وغیرہ ڈی ایس پی کوٹ ادو کے سامنے ہونے والی انکوائری میں جھوٹے ثابت ہوگئے اور اپنی ملکیت سے زید رقبہ پہلے ہی ان کے قبضے میں ہے جوکہ کھر برادری کا ہے بجائے خاموشی سے گھر بیٹھ جانے کے وقت ضائع کر رہے ہیں اور ہمارے اپنی برادری کے ہوتے ہوئے ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اب بھی ہم ان سے اپیل کرتے ہیں اپنے حق پر کھڑے ہوجائیں۔
مخالفین