رمضان المبارک میں حصول تقویٰ کیلئے بہترین تربیتی پروگرام ہے، عبدالقدیر اعوان

رمضان المبارک میں حصول تقویٰ کیلئے بہترین تربیتی پروگرام ہے، عبدالقدیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نیکہا ہے کہ رسول ﷺ رمضان المبارک کے انتظار میں ایک ایک دن گن کر گزارتے اور رمضان المبارک کا احترام اور محبت اس قدر فرماتے کہ شعبان المعظم میں بھی روزے رکھتے رمضان المبارک بھی اس لیے عظیم ہے کہ اس کی عظمت کا حکم اللہ کریم نے ارشاد فرمایارمضان المبارک میں ہر روزہ دار کو معیت باری تعالیٰ نصیب ہوتی ہے جو اس قدر کسی اور عبادت میں نصیب نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے خطبہ کے موقع پرکیاانہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حصول تقوی کے لیے بہت خوبصورت تربیتی پروگرام ہے جس میں بھوک پیاس سے گزرا جاتا ہے اللہ کریم کی پسند پر جو حلال ہے اسے بھی چھوڑ دیاتو کتنا آسان ہو جاتا ہے حرام سے بچنا انہوں نے کہا کہ روزے کی اتنی عظمتیں ہیں کہ اگر کسی نے کسی روزے دار کی افطاری کرا دی چاہے پانی کے ایک گھونٹ سے تو اس کے لیے بھی بخشش کا اعلان ہے۔روزہ سوچ سے لے کر کردار تک کا ہو تا ہے ہر طرح سے اللہ کریم کے احکامات کے مطابق اپنی صبح و شام کے لمحات کو گزارنا تلاوت قرآن کریم،تسبیحات،ذکر اذکاریہ سب قرب الٰہی کا سبب ہیں۔اور رمضان المبارک میں ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں تو شیاطین جکڑ دئیے گئے ہیں تو پھر مجھ سے جو نا فرمانیاں ہو رہی ہیں ان کا ذمہ دار کون ہے؟شیطان کا ہماری نافرمانیوں میں کتنا دخل ہے اور ہمارا اپنا اس میں کتنا حصہ ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی۔