غیر قانونی بجلی استعمال کیخلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

غیر قانونی بجلی استعمال کیخلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

  

پشاور(سٹی رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 88 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،5 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -