جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس کا شکار

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آن لائن)رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ڈاکٹر کے مشورے سے ایم پی اے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ سید عبدالرشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔