ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا 

 ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔ صادق آباد سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچاؤ کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔
ملیریا ڈے