احساس ایمرجنسی کیش  پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم

احساس ایمرجنسی کیش  پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر بے بظیر انکم سپورٹ ایبٹ آباد کی جانب سے رمضان سے پہلے ضلع ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں جن میں نمبل، مولیا اور بکوٹ کے لوگوں اور خصوصا خواتین کو ان کے نزدیک ترین سٹیشن پر رقوم کی دستیابی کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بیروٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبل میں احساس ایمرجنسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں 650 کے قریب لوگوں کو جن میں زیادہ اکثریت خواتین کی ہے انہیں رقوم کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III ایبٹ آباد اور تحصیل ریونیو سٹاف سینٹر پر موجود رہا اور لوگوں میں رقوم کی تقسیم کے کام کی نگرانی کی۔ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ لوگوں کو اپنے نزدیک ترین مقامات پر رقوم کی منتقلی کوممکن بنایا جائے تاہم شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں