اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا سمال انڈسٹریز ایبٹ آباد کا دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پرصنعتوں کو دی گئی کام کرنے کی اجازت اور SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا سمال انڈسٹریز منڈیاں کا دورہ۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز بورڈ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ انہوں نے داتا بیکرز، میر بیکرز اور مختلف ماربل کنٹنگ فیکٹریز کا معائنہ کیا۔ داتا بیکرز کو سٹاف کو حفاظتی دستانے، فیس ماسک اور سینی ٹائزر کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں.