3 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے مزید3 افراد کو گرفتار کر لیا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروش افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے مزید3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران تھانہ فقیر آباد پولیس نے ملزم وزیر ولد شہزاد ساکن اتحا د کالونی کو گرفتار کر لیا، اسی طرح تھانہ انقلاب پولیس نے منشیات فروش ہارون ولد اعظم سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد، جبکہ تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزم زرولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے