احساس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

احساس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)  صوبائی حکومت نے سندھ کے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں احساس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ حکومت کا موقف ہے کہ احساس پروگرام میں فنگر پرنٹس کے ذریعے رقم دی گئی تھی، جس کے باعث وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احساس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے مراکز میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں،صرف ٹنڈو محمد خان میں 31 کورنا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،اسی لئے ٹنڈو محمد خان کے سات مراکز سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے رینڈم ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احساس پروگرام