بھارت میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کے انتظامات مکمل
لندن (یواین پی)برطانوی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بھارت میں پھنسے ہوئے اپنے ہزاروں شہریوں کی ملک واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ گزشتہ روز نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی حکومت 14 نئی پروازوں کے ذریعے بھارت میں پھنسے 3600 شہریوں کو واپس لا رہی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب یہ پروازیں شہریوں کو لے آئیں گی تو بھارت سے آنے والے مسافروں کی کل تعداد 13ہزارہوجائے گی۔آئندہ ہفتے کچھ پروازیں امرتسر، احمد آباد اور نئی دہلی جائیں گی اور ان برطانوی شہریوں کو لے کر آئیں گی جن کی رہائش یا پھر اہلِ خانہ برطانیہ میں ہیں۔ ان پروازوں میں ان مسافروں کے لیے سیٹس موجود ہیں جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور انتظار کررہے ہیں۔
برطانوی شہری