کرونا سے بچنے کی تدابیر اختیارنہ کرنے پربرطانوی کمانڈر کی جبری رخصت

کرونا سے بچنے کی تدابیر اختیارنہ کرنے پربرطانوی کمانڈر کی جبری رخصت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)برطانوی شاہی بحری آبدوز کے کمانڈر کو سماجی فاصلوں کے قوانین کو نظرانداز کرنے اور وطن واپس آنیوالے اپنے عملے کے اعزاز میں پارٹی دینے پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایچ ایم ایس ٹرین شانٹ کے عملے کے لئے دو ڈی جیز ڈانس میوزک چلا رہے ہیں جو کہ میزوں پر بیٹھے باربی کیو کھا رہے ہیں جب ان کی آبدوز جنوب مغربی انگلینڈ میں تین ماہ سمندر میں گزارنے کے بعد پلے ماؤتھ کے نزدیک اڈے پر مرمت کے کام کے لئے لنگر انداز ہوئی تھی۔ یہ اجتماع کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے طور پر حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے سماجی فاصلے رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
جبری رخصت