مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،قتل کیس کے ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،قتل کیس کے ملزمان گرفتار

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان)مردان پولیس کی کامیاب کاروائی، تھانہ چورہ پولیس نے بہنوئی کے ساتھ ملکربہن کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا، آلہ قتل بھی برآمد.تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چورہ کی حدود سواتی بابینی سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ فیاض ولد افریدے نے اپنی بہن مسماۃ (س)زوجہ سید غفورکی قتل کی رپورٹ مقتولہ کے بھائی آصف اور شوہر سید غفورولدسرگندشاہ کے خلاف درج کرائی،جسکا ڈی پی او سجادخان نے فورا?? نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل سرکل گل شیدخان کی قیادت میں ایس ایچ او علی اکبر خان ہمراہ ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پرمذکورہ ٹیم نیبروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا اور وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتارملزمان سیمزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -