ضلع دیر لوئر میں کورونا وائر سنیپنجے گاڑ دیئے

ضلع دیر لوئر میں کورونا وائر سنیپنجے گاڑ دیئے

  

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) ضلع دیر لوئر میں کورونا وائر س پنجے گاڑ دیئے،ایک روز چار افراد کورونا وائرس کے شکار ہوگئے،ضلع میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 43تک پہنچ گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون میں سختی لانے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ایچ او و فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کے مطابق ضلع میں کورونا وائر س کی مزید چار افراد کی تصدیق ہوگئی، تین کا تعلق لعل قلعہ جبکہ ایک کا تعلق تیمرگرہ سے ہے،اسی طر ح ضلع میں کورونا وائر س مریضوں کی تعداد 43ہوگئی، ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کے مطابق ضلع میں دو مزید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ایک تعلق تیمرگرہ شنگرئی جبکہ دوسر ا کا تعلق علاقہ تالاش سے ہے،ضلع میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 21ہوگئی،اسی طرح کورونا وائر س سے متاثرہ علاقہ تالاش مکمل طورپر کلیئر ہوگیا تین دنوں میں دس مریضوں میں کورونا وائر س کنفرم ہونے سے ضلعی انتظامیہ مزید حرکت میں آگئی اور ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون میں مزید سختی لانے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن نے ہدایات جاری کی ہے کہ رمضان المبارک میں صبح 9بجے سے سہ پہر تین بجے تک بازار اور مارکیٹں جس کو صوبائی ھکومت نے اجازت دی ہے وہ کھلے رہے گے مقررہ وقت کے بعد کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -