صوابی،کرونا وائرس ایس او پیز،چپس فیکٹریاں اور شاپنگ مال سیل

صوابی،کرونا وائرس ایس او پیز،چپس فیکٹریاں اور شاپنگ مال سیل

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع صوابی میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر اور احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی چپس فیکٹریو ں اور شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمو د کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ٹو، لاہور محترمہ ثناء حفیظ نے آج انسپکٹر فوڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں واقع مختلف پیکنگ میں غیر قانونی چپس بنانے والی چپس فیکٹری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ خلاف ورزی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، چپس ضبط کرلی گئیں اور آپریشنل ایریا سیل کردیا گیا۔ اسی طرح چھوٹا لاہور میں ایک غیر قانونی جوس فیکٹری کے خلاف کریک ڈاون کیا جہاں پرفیکڑی میں موجود کینز میں موجودکیمیکل اور غیر معیاری جو س کو ضبط کرکے تباہ کردیا گیا۔ نمونے لیب میں جانچ کے لئے بھیج دئیے گئے اورفیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ ون، صوابی عظمہ مکرم نے آج ڈپٹی کمشنر، صوابی کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ایس اور پیز پر عمل در آمد نہ کرنے کی پاداش میں جہانگیرہ روڈ، صوابی پر واقع فیصل مال کو سیل کردیا کیونکہ وہ بند شٹروں کے پیچھے گاہکوں کے ساتھ لین، دین میں مصروف تھے۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ ٹو، صوابی عظمہ مکرم نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر کے ہمراہ موضع زیدہ میں غیر معیاری چپس کے گوداموں کو سیل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -