ایبٹ آباد،رمضان المبارک،کورنا وائرس،ڈپٹی کمشنر اور علماء کا اجلاس
پشاور(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس اور رمضان المبارک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین کی ضلع بھر کے جید علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام طیب حیات، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راجہ بختیار ضلعی خطیب مولانا شاہد اور تحصیل خطیب مولانا ایاز سمیت ضلع بھر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے صدر پاکستان اور علمائکرام کے مشاورت سے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز اور تراویح کے اہتمام کے حوالے سے جاری شدہ 20 نکات پر مشتمل اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی تلقین کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں علمائے کرام کو ساتھ لیکر ہی اس وبائپر قابو پایا جا سکتا ہے۔علمائے کرام سے اپیل ہے کہ مساجد میں قالین اور دریاں نہ بچھائیں،معمر افراد،نابالغ بچوں اور زکام و کھانسی کی شکایت رکھنے والے افراد کو مساجد میں نہ آنے کی تلقین کی جائے۔ مساجد میں نماز تراویح و دیگر عبادات کے بعد فوراً اپنے اپنے گھروں کو جائیں۔کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں۔حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس و انتظامیہ کا ساتھ دیں۔علمائے کرام نے پولیس اور انتظامیہ کو تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ اس وباء کورونا وائرس کے متعلق جاری شدہ اعلامیہ پر عمل درآمد یقینی بنانے میں کھلی کردار ادا کرینگے اور آنے والے مقدس مہینے رمضان المبارک کے حوالے سے بھی اپنے کردار بخوبی ادا کرینگے۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے گاؤں پیرہاڑی کے تمام متاثرہ گھرانوں کو راشن فراہم کر دیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے ٹی ایم او بٹگرام اور تحصیلدار بٹگرام شیردل خان کے ہمراہ گاؤں پیرہاڑی کا دورہ کیا جو گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سیل کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنربٹگرام نے جملہ متاثرہ گھرانوں میں راشن تقسیم کر دیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔