حکومتی حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدر آمد کیلئے تیار ہیں، ندیم رؤف

حکومتی حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدر آمد کیلئے تیار ہیں، ندیم رؤف

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کپڑے کے دکانداروں نے حکومت سے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا پچھلے ڈیڑھ ماہ سے دکاندار ہاتھوں ہے ہاتھ دھرے گھروں میں محسور ہیں جبکہ عید کے سیزن کیلئے خریدہ گیا مال بند دکانوں میں پڑا سڑ رہا ہے دکانداروں نے کروڑوں کا کپڑا سٹاک کیا ہوا ہے اور عید کا سیزن بھی 15رمضان تک ہی ہوتا ہے یہ باتیں حاجی محمد ندیم رؤف صدر نیو تھوک کلاتھ مارکیٹ نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں اجلاس میں حاجی احسان اللہ ملک مختیار۔حاجی قدیر۔حاجی سہیل حاجی نوید۔غلام فاروق اور پشاور کے کپڑوں کی مختلف تھوک و پرچون مارکیٹوں کے سرکردہ نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ندیم رؤف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کیخلاف نہیں حکومت ایس او پی جاری کرے ہم کورونا وائرس سے بچا کیلئے تمام حفاظتی تدابیر پر من وعن عمل درآمد کرتے ہوئے دکانیں کھولیں گے مال نہ بکنے کی وجہ سے ملوں سے لئے گئیمال کے قرضوں کی مد میں ہر قسم ادائیگیاں بھی رکی ہوئی جو کہ الگ پریشانی کا سبب بن رہی ہیں جبکہ درزی جو سارا سال عید کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں تذبذب کا شکار ہیں اور ان میں سے اکثر یت کی کمائی کا دارومدار عید کے سیزن پر ہی ہے جب کپڑے کی دکانیں ہی بند ہونگی تو درزی بیچارے کام ہی کیا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -