تخت بھائی،دوہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل پڑوسی نکلا

تخت بھائی،دوہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل پڑوسی نکلا

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس کی کامیاب کاروائی،تھانہ گھڑی کپورہ کے علاقے چمرنگ میں دوہرے اندھے قتل کا معمہ حل،واردات میں ملوث ملزم پڑوسی نکلا،ملزم کا اعتراف جرم۔آلہ قتل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ مہاد ولدصنوبر نے اپنے والد صنوبر اور ہمشیرہ (ف) کے رات کے وقت گھرکے اندر قتل ہونے کی رپورٹ ملزم/ ملزمان نا معلوم کے خلاف درج کرائی جسکا ڈی پی او سجادخان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم/ ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی جانزادہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او عالمگیر خان ہمراہ ٹیم کو سونپ دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے سائنسی خطوط کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم اسفندیار ولد عطاء خان سکنہ چمرنگ امازو گڑھی جوکہ مدعی مقدمہ کا پڑوسی ہے تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا، گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کیا جس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -