شانگلہ اسسٹنٹ کمشنرواجدعلی کا مختلف بازاروں کادورہ

شانگلہ اسسٹنٹ کمشنرواجدعلی کا مختلف بازاروں کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ اسسٹنٹ کمشنرواجدعلی کا مختلف بازاروں کادورہ،کرونہ وارس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرنہ اپنانے اورسوشل ڈسٹینس نہ کرنے پر متعدد دکان بند کر دئے،عوام کو بازاروں میں ہجوم لگانے کی اجازت نہیں حکومت عوامی تعاون سے موزی مرض پر قابوپاسکتا ہے،دکانداران ذخیرہ اندوزی سے گریز کرے کیونکہ حکومت کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر شانگلہ واجد علی نے جمعہ کے روز الپوری اور منسلک بازاروں کے دورے کے موقع پر کہی۔ انھوں نے بازاروں میں کورونا وائرس کی سدباب اور بچاؤ میں سماجی فاصلے نہ رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو بند کر دیا۔ انھوں نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ بلا ضرورت بازاروں میں انے سے گریز کرے دکانداران اور بازار انے والے افراد ماسک اور گلبز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ان کے خاندان اور لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ انھوں نے دکانداران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دکانوں میں سماجی فاصلے کا خیال انتہائی ضروری ہے اور دکانوں میں دو بندوں سے زائد ہجوم بنانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔۔