شانگلہ،رمضان المبارک میں سیکورٹی کا پلان تشکیل
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس کا رمضان المبارک میں حساس علاقوں کے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیلئے باقاعدہ جامع پلان تیار کیا گیا۔ سرکل پورن کے حساس علا قوں میں موجودہ حالات میں مزید پولیس پٹرولنگ پوسٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں بھاری نفری تعینات ہو گی۔ تھانہ الوچ، تھانہ چوگا، تھانہ مارتونگ اور تھانہ کابلگرام کیلئے 80کے قریب ایلیٹ جوانون کو تعینات کرکے باونڈری پر سیکورٹی کی حصار کو مزید مستحکم بنا دیا گیا۔ ڈ ی پی او شانگلہ ملک اعجاز کا اپنے دفتر میں سرکل پورن کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ شانگلہ پولیس کو ایک ایسا فورس بنا دیا ہے جو ہمہ وقت عوامی خدمت کو اپنی فرض عین سمجھتے ہیں اور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے میٹنگ کے دوران پے آفیسر فخر عالم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جہاں پر بھی پولیس جوانان کورونا وائرس کی حالات میں کوارنٹائن سنٹروں اور سیل کردہ علاقوں میں ڈیوٹیوں پر مامور ہے ان کی مکمل فہرست مرتب کرے تاکہ ان جوانوں کو رقوم کی چیکس دے سکوں۔کیو نکہ یہی جوانان میرے ہیرو اور بازوں ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفئر پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جائے گا یہی میرا وژن ہے کہ ہمیشہ اچھے کاموں میں جوانوں کی مورال کو بلند رکھوں جبکہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اس میں سزاء اور جزاء کا عمل جاری رہیگا۔ ڈ ی پی او شانگلہ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ تھانوں کو انے والے سائیلن پر چائے لازمی پیلائیں۔ اور ہر ایک سائل کو غور وفکر کیساتھ سن کر کاروائی عمل میں لائیں.میٹنگ کے دوران مزید ہدایت دینے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور منشیات کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شانگلہ کو فری منشیات ضلع بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔۔