یورپی کمیشن کی کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ڈونر کانفرنس 4 مئی کو ہو گی

یورپی کمیشن کی کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ڈونر کانفرنس 4 مئی کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (یواین پی) یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری اور عالمی تقسیم کے لیے عطیات جمع کرنے کی غرض سی4 مئی کو ڈونر کانفرنس طلب کر لی۔خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین کمیشن کی سربراہ نے وڈیو لنک کے زریعے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ویکسین کی تیاری ہماری بہترین اجتماعی کوشش ہے اور اس عالمی اقدام کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے جس کے لیے ڈونر کانفرنس 4 مئی کو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس آن لائن ہو گی اور عالمی ادارہ صحت کی قریبی ہم آہنگی میں منعقد ہو گی جبکہ اس کی تیاری میں برطانیہ کے صحت کے فلاحی ادارے ویلکم ٹرسٹ آف بریٹن اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی و چیئرمین بل گیٹس کی فلاحی تنظیم گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
یورپی کمیشن