لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد اپنے عہدے سے ریٹائر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد اپنے عہدے سے ریٹائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے،وہ 26 نومبر 2016 ء کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے،جسٹس مجاہد مستقیم احمد لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر بھی فائز رہے،ان کاشمار قابل ججوں میں ہوتارہا۔گزشتہ روز ان کے اعزازمیں عدالت عالیہ میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی،جس میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سمیت دیگر جج صاحبان نے شرکت کی،جسٹس مجاہد مستقیم احمد کو سووینر اور گلدستہ دے کر رخصت کیا گیا،اس موقع پرسینئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے،جسٹس مجاہد مستقیم احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ عدالت عالیہ کے ججوں کی منظورشدہ تعداد 60 ہے۔
جسٹس مجاہد