اگلے 15دن لاک ڈاؤن سخت ہو گا، عوام گھروں میں تراویح ادا کریں: مراد علی شاہ 

اگلے 15دن لاک ڈاؤن سخت ہو گا، عوام گھروں میں تراویح ادا کریں: مراد علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے پندرہ روز لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، عوام گھروں میں ہی تراویح ادا کریں، علما کرام سے میری درخواست ہے حکومت سے مکمل تعاون کریں، ہمارے اسپتال بھرگئے ہیں لہٰذا کسی بھی قسم کی خطرہ مول لینانہیں چاہتے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تراویح عوام گھروں میں پڑھیں، یہ فیصلے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد فیصلے کا اعلان کیا ہے، علمائے کرام اس فیصلے کے نفاذ میں ہماری مدد کریں، شاپنگ سینٹرز جو ایس او پی کی خلاف ورزی کر رہے تھے ہم نے ان کو فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے، چھوٹے تاجر بھی تعاون کر رہے ہیں اور ہوم ڈلیوری کر رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے اپنے خدشات سے آگاہ کیا، پی ایم اے پنجاب نے بھی وہی خدشات ظاہر کیے، اگر بڑی اجتماعات سے گریز نہ کیا گیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی۔ صدر صاحب نے مساجد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا، میں نے صدر سے فون پر بات کی صدر صاحب نے ایک ٹویٹ کیا کہ اگر کسی وقت وفاقی یا صوبائی حکومت کو یہ محسوس ہوا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں یا خدشہ ہے تو حکومت اس پالیسی کو تبدیل کرسکتی ہے، اس معاہدے کی بنا پر ان فیصلوں کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، عوام سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں، اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی کیونکہ اگلے پندرہ روز بہت زیادہ اہم ہیں۔


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح  8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔
سندھ /اجازت

مزید :

صفحہ اول -