رمضان نزول قرآن اور قیام پاکستان کا مہینہ ہے، محمد حسین محنتی  

رمضان نزول قرآن اور قیام پاکستان کا مہینہ ہے، محمد حسین محنتی  

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ روزہ تراویح سمیت دیگر عبادات کی وہ فلاح پاگیا۔ اسی ماہ مقدس میں پاکستان کا قیام بھی اللہ کا انعام ہے۔ رمضان کے بابرکت مہینہ میں تعلق با اللہ مضبوط کورونا وائر س کی وبا سمیت ملک ملت و پوری انسانیت کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاِیں کی جائیں۔ ماہ صیام میں کارکنان کے نام جاری وڈیو پیغام میں صوبائی امیر نے ہدایت کی کہ قرآن و حدیث و لٹریچر کے مطالعہ سمیت اہل خانہ کے اجتماع کو معمول کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ہمارے اجتماعی گناہوں کا نتیجہ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتیں بند لوگ بے روزگا اور ہرطرف بھوک و افلاس کا دور دروہ ہے۔ اس قدرتی آفت سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد ذریعہ توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔ جمعۃ المبارک،پنج گانہ نماز اور رمضان شریف کی تراویح کی ادائیگی کے دوران حکومتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی حفاظتی تدابیر کو ضرور خاطر ملحوظ رکھا جائے۔ علماء منبر و محراب سے نہ صرف اس وبا سے آگاہی بلکہ نمازیوں کو وضو گھر سے اور سنتیں بھی گھر میں جاکر ادا کرنے والے فیصلے پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ تاکہ حکومتی رٹ بھی قائم اور اللہ کے گھر بھی آباد رہیں۔انہوں نے کارکنان پر زور دیاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ارد گرد لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان افراد خاص طور سفید پوش اور رشتہ داروں کا خیال کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -