خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ...
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پشاور، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں آج شام اور رات کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، روہڑی، سکھر، تربت اور خان پور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -