خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث سینئر ڈاکٹر انتقال کر گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث سینئر ڈاکٹر انتقال کر گئے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلا ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا،متاثرہ ڈاکٹر15 روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید گزشتہ 15 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گردوں کے عارضہ کے باعث ڈائیلاسز پر تھے ۔