امریکی صدر کا کورونا کے علاج کیلئے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے پر یوٹرن

امریکی صدر کا کورونا کے علاج کیلئے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے ...
امریکی صدر کا کورونا کے علاج کیلئے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے پر یوٹرن

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لوگوں کو دیے گئے مشورے سے مکر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کورونا کے علاج کےلئے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے کا مشورہ دیا جس پر شدید تنقید کے بعد وہ اپنے بیان سے مکر گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے متاثرین کے علاج میں انجکشن اور الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد لینے کی تجاویز “طنزیہ” طور پر کہی تھی، ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ڈیٹول اور لیزول بنانے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارننگ جاری کر دی کہ کسی بھی صورت جراثیم کش ادویات کو پیا یا انجیکٹ نہ کیا جائے۔ریکٹ کمپنی نے وضاحتی بیان میں کہا جراثیم کش ادویات صرف بیرونی استعمال کے لیے ہیں، کسی صورت ڈیٹول جیسی دوا کو انجیکشن کے طور پر یا پینے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

کئی ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے شہریوں کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ڈیٹول کے انجیکشن کے استعمال پر سوچا جانا چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -