منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادمنشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت6 جون تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادمنشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،راناثنااللہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوروناخدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،عدالت نے راناثنااللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورآئندہ سماعت پروکلاطلب کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔