کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ،آئندہ ہفتے سے یومیہ کتنے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ،آئندہ ہفتے سے یومیہ کتنے لوگوں ...
کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ،آئندہ ہفتے سے یومیہ کتنے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے ٹیسٹوں  کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد پچاس ہزار یومیہ ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینئرصحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےکا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔

خیال رہے  پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے۔ 

سرکاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -