کورونا وائرس کےخلاف لڑنے والے اے ایس ایف کے 23 ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی ائیرپورٹس کے محافظوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے اے ایس ایف کے 23 ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے17ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوئے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے کسی ملازم میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا،کراچی میں اے ایس ایف کے 6 ملازمین کورونا وائرس سے متاثرہوئے۔