" کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی، اگر عمران خان۔۔۔" شاہد خان آفریدی بھی بول پڑے

" کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی، اگر عمران خان۔۔۔" شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ م،یں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور صلاح مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام این جی اوز کو بلا کرمشورہ کریں کس جگہ اور کیا کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ باہمی مشورے کے بعد ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ایشو ایک ہی ہے، ایک پلان ہوگا تو سب مل کر کام کرسکتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں راشن سے متعلق زیادہ ضرورت ہوگی سب مل کر کام کریں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی ہے جو لاک ڈاو¿ن کے دوران شہریوں کی مدد سمیت مستحقین تک راش بھی پہنچانے کا کام انجام دے گی۔

مزید :

کھیل -