"کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی"

"کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی"

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے سے کوئی مالی امداد نہیں ملی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا پوری دنیا کے لئے بڑا امتحان ہے، لیکن پاکستان کے حالات یورپ، امریکا اور برطانیہ سے بہت مختلف ہیں، لاک ڈاﺅن سے ہمارا کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر رک گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی مشکلات کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن نہیں لگانا چاہتا تھا، 75 فیصد مزدور ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، ایسے وقت میں پاکستان کی کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، صرف آئی ایم ایف نےقرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، کرپشن سے پیسہ بنانے والے آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، کوئی کتنا بھی جھوٹ بولےآخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیااستعمال کرنیوالی جماعت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کب ختم ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاو¿ن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں سے اس معاملے پر مشاورت کی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اور مقامات کی نشاندہی ہوسکے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -