پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے، میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے کہا پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -