متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ٹکٹ سستے لیکن وطن واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پتہ چل گیا

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ٹکٹ سستے لیکن وطن واپسی میں کتنا ...
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ٹکٹ سستے لیکن وطن واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد شہری متحدہ عرب امارات میں پھنس کر رہ گئی ہے جن کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پی آئی اے نے ان خصوصی پروازوں کے مسافروں کو خاص رعایت دیتے ہوئے ٹکٹ 20سے 30فیصد سستے کر دیئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو اگلے چار سے پانچ ہفتوں میں وطن واپس پہنچا دیا جائے گا۔
قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا فیصلہ قومی ایئرلائنز کی طرف سے کیا گیا ہے جس کا اطلاق 25اپریل سے ہو گا اور یہ رعایت پاکستانیوں کو واپس لیجانے والی خصوصی پروازوں کے مسافروں کے لیے ہو گی۔ “ متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ ”اب تک متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1ہزار 260پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ ہم پاکستانیوں کو واپس پہنچانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں تاہم 40ہزار لوگوں کو ایک ہفتے میں واپس پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ اس میں 4سے 5ہفتے لگیں گے۔“

مزید :

عرب دنیا -