قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اپنے کیریئرکا اہم ترین اعلان کردیا، کئی مداح مایوس

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اپنے کیریئرکا اہم ترین اعلان ...
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اپنے کیریئرکا اہم ترین اعلان کردیا، کئی مداح مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اپنے کیریئرکا اہم ترین اعلان کردیا، کئی مداح مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیرنے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ ثنا میر نے ایک بہترین کپتان اور بہترین آل راونڈر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ،انہوں نے  226 انٹرنیشنل میچزمیں شرکت کی  جبکہ137 بین الاقوامی میچزمیں انہیں پاکستان ٹیم کی کپتانی کا شرف حاصل ہوا دنیا نیوز کے مطابق ثنامیرنے 15 سال تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اورسپنر ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے  کا عالمی ریکارڈ قائم کر نے کااعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ثناء میر نے یہ اعزاز گزشتہ برس مئی میں جنوبی افریقہ  کے خلاف ویلومورے پارک بنونی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کے دوران قائم کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے بیٹرایس لوس کو جویریہ خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کراکے ثنا میر نے یہ اعزاز اپنے نام کیاتھا۔

مزید :

کھیل -