وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارتی منصوبہ بالآخر بے نقاب ہو گیا، آئی سی سی کو ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارتی منصوبہ بالآخر بے نقاب ہو گیا، آئی سی سی کو ایسی ...
وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارتی منصوبہ بالآخر بے نقاب ہو گیا، آئی سی سی کو ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں مالیاتی تقسیم کا نیا سسٹم لانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ممبران کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا جو مستقبل نظر آ رہا ہے اس میں منظرنامہ بڑا تبدیل ہوجائے گا اس لئے کرکٹ برادری کو چاہیے کہ پرانے فنانشل ماڈل کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے نئے سسٹم کو اپنانے کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرے، خاص طور پر کمزور بورڈز کو بھارت کی ضرورت زیادہ پڑے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کا موجودہ مالیاتی نظام 2023ءتک مروج ہے لیکن نئے فیوچر ٹور پروگرام سے قبل بھارت دیگر کرکٹ بورڈ کو اپنے تابع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔قبل ازیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر بگ تھری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے بی سی سی آئی نے ریونیو کے 70 فیصد حصے پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 8 سال میں 570ملین ڈالرز کمانے کیلئے راہ ہموار کی تھی۔

سال 2017ءمیں جب بگ تھری کا خاتمہ ہوا تو اس کی آمدنی کا تخمینہ 400 ملین ڈالر رہ گیا لیکن اب ایک بار پھر یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ اگر دیگر ملکوں کو بھارت کے ساتھ کھیلنے سے بھاری کمائی حاصل ہوتی ہے تو اس میں بی سی سی آئی کا حصہ بھی زیادہ ہونا چاہیے۔

مزید :

کھیل -