بغیرمنافع اورانتہائی مناسب نرخ پر اعلیٰ کوالٹی کے فروٹ ، شربت ، کھجور سمیت روزہ افطار کی اشیاء فراہمی کےلیےبڑا  فروٹ سٹال کا انعقاد

بغیرمنافع اورانتہائی مناسب نرخ پر اعلیٰ کوالٹی کے فروٹ ، شربت ، کھجور سمیت ...
بغیرمنافع اورانتہائی مناسب نرخ پر اعلیٰ کوالٹی کے فروٹ ، شربت ، کھجور سمیت روزہ افطار کی اشیاء فراہمی کےلیےبڑا  فروٹ سٹال کا انعقاد

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ کے شہریوں خصوصاً روزے داروں کو بغیرمنافع اورانتہائی مناسب نرخ پر اعلیٰ کوالٹی کے فروٹ ، شربت ، کھجور سمیت روزہ افطار کی اشیاء فراہمی کےلیےبڑا  فروٹ سٹال کا انعقاد ، روزے داروں کا خریداری کےلیے زبردست رش ، عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار  کہ انتہائی مناسب ریٹ پر اشیاء مل رہی ہیں جبکہ سٹال آرگنائز محمد امین ڈیپلائی کا کہناہے کہ ہمارا مقصد روزے داروں کو بغیر منافع کے معیاری فروٹ شربت اشیاء فراہم کی جائے وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر پونجومل نےبھی وزٹ کیا ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ کے شہریوں روزے داروں کو منافع خوروں سے بچانے کےلیے رمضان المبارک میں ڈیپلائی میمن کمیونٹی کی جانب سے بڑا فروٹ اسٹال جس مختلف اقسام کےشربت کجھوریں فروٹ  اور دیگر ضرورت کی اشیاء رکھی گئی اس موقع ڈیپلائی میمن کمیونٹی کے آرگنائز محمد امین ڈیپلائی نےبتایا کہ ہم صرف ثواب خاطر اور اللہ کی رضا کے لیے یہ اسٹال لگایا ہےتاکہ روزے داروں کا انتہائی مناسب ریٹ پر بغیر منافع کے معیاری فروٹ مل سکیں،  اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر پونجومل نےبھی فروٹ اسٹال کاوزٹ کیا ۔

معاون خصوصی پونجومل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپلائی میمن کمیونٹی کا یہ انتہائی مستحسن اقدام ہے اس کا داہرہ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ایڈوائزر پونجو مل نےکہا کہ وہ ڈیپلائی میمن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں دوسری طرف شہریوں نے اس بغیر منافع فروٹ اسٹال کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -