علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد

علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے ...
علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں احترام رمضان آرڈینیشن اور حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں تراویح اور ددسرے اجتماعات پر لگائی گئی پابندی پر عمل کروانے کے لیے ضلع عمرکوٹ کے مختلف فکر کے علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس سے دربار ہال عمرکوٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پاک آرمی کے میجر شمشیر ، ڈی ایس آر صفیر ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر مذہنی علماء اکرم نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور یہ واحد حل ہے جس سے کرونا جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس خطرناک وبا سے عوام کو بچایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بالخصوص سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے مسجدوں میں نمازجمعہ المبارک ، افطار، سحری کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے اور مسجدوں اور امام بارگاہوں میں حکومت کی جانب سے دی گئی اجازت کے مطابق مسجد کی انتظامیہ تین سے پانچ افراد نماز ادا کر سکتے ہیں اس لیے ضلع عمرکوٹ کے مکتب فکر کے علماء اکرام ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور عوام میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایات کریں ۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دے گے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی مطابق کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ مذہبی علماء اکرام حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس خطرناک وبا سے عوام کو بچایا جا سکے ،اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے احترام رمضان آرڈینشین پر عمل کروانے کے لیے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے انہوں نے عوام الناس اور مذہبی علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی سرگرمیوں کو ختم کریں اور نماز تراویح جمعہ المبارک کی نماز میں جانے سے گریز کیا جائے ۔

اس موقع پر مختلف فکر کے علماء اکرام نے ضلع انتظامیہ کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی  اجلاس میں جماعت اہل سنت اور مدینہ مسجد کےخطیب مفتی حماد اللہ،مفتی  نعمان، نور محمد عرف بابو بھائی ،دعوت اسلامی کے عمر الدین قادری، اشتیاق علی شاھ، زمان کھوسواور دیگر علماء اکرام کے اپنے خیالات کا اظہار کیا .