پاکستان کا وہ علاقہ جہاں روزہ داروں کی موجیں لگ گئیں، بارش اور ژالہ باری سے چہروں پر خوشیاں پھیل گئیں

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں روزہ داروں کی موجیں لگ گئیں، بارش اور ژالہ باری سے ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں روزہ داروں کی موجیں لگ گئیں، بارش اور ژالہ باری سے چہروں پر خوشیاں پھیل گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری سے پہلا روزہ ٹھنڈا ٹھار ہوگیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں رمضان کے پہلے روزے کے دن ہی بارش اور ژالہ باری کے باعث روزہ داروں کو دہری خوشی ملی۔ موسلا دھار بارش سے موسم ٹھنڈا ہونے کے ساتھ ساتھ روزہ لگنے کا احساس بھی کم ہوگیا ۔ رحمت کی اس بارش کے باعث روزہ دار خوشی سے پھولے نہیں سمار ہے اور بارگاہ الہٰی میں شکر گزار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز مطلع ابر آلود رہنے اور رات کو بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اتوار کے روز کے بارے میں کہا گیا ہے  کہ موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزید :

ماحولیات -