صرف ایک دن میں لاہور میں کورونا کے کتنے سو مریض سامنے آگئے؟ پریشان کن انکشاف

صرف ایک دن میں لاہور میں کورونا کے کتنے سو مریض سامنے آگئے؟ پریشان کن انکشاف
صرف ایک دن میں لاہور میں کورونا کے کتنے سو مریض سامنے آگئے؟ پریشان کن انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے تیز وار جاری ہیں، پاکستان کا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 475 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے آبادی کے شہر لاہور میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہفتہ کے روز پنجاب میں کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 326 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کے ہاتھوں صوبے میں78 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -