چوہدری شجاعت حسین نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

چوہدری شجاعت حسین نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
چوہدری شجاعت حسین نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں، کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی امداد جاری رکھی جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اوورسیز پاکستانی اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔