چین کے بعد ایک اور ملک نے کورونا کی ویکسین کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا

چین کے بعد ایک اور ملک نے کورونا کی ویکسین کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا
چین کے بعد ایک اور ملک نے کورونا کی ویکسین کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ چین کی کمپنی نے ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے رابطہ کیا ہے جس پر ان سے تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ جاپان نے بھی ویکسین ٹیسٹنگ کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پہلے روزے کے دن عوام نے احتیاطی تدابیر کا مظاہرہ نہیں کیا، رمضان کےباعث بہت سےعلاقوں میں رش ہے،عوام  رمضان میں رش والی جگہوں پر جانےسےگریزکریں۔ احتیاط نہ کی گئی تووباتیزی سےپھیلےگی،عوام سےاپیل ہے کہ سحروافطار کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے، ڈاکٹرز نے بھی اس بارے میں اپنےتحفظات سےآگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان مشکل حالات سےگزررہاہے، یاران وطن ویب سائٹ کا مقصد طبی ماہرین کی رضاکارانہ خدمات کاحصول ہے،دنیا بھرمیں موجودپاکستانی ڈاکٹرز ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا کہ بیرون ممالک سے آنے والے مریضوں کی تعداد 21فیصد رہ گئی ہے اور اب  مقامی سطح پر یہ وباپھیل رہی ہے، مساجد میں جانےوالے 20 نکات پرعمل کریں۔

کورونا کی ویکسین کے حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے رابطہ کیاہے، پاکستان نے چینی کمپنی سے کورونا ویکسین سےمتعلق تفصیلات طلب کی ہیں،جاپانی کمپنی نےبھی کوروناویکسین ٹیسٹنگ کیلئےرابطہ کیاہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -