شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت بگڑنے کی خبریں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم ہنگامی طور پر معائنہ کرنے پہنچ گئی

شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت بگڑنے کی خبریں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم ہنگامی طور ...
شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت بگڑنے کی خبریں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم ہنگامی طور پر معائنہ کرنے پہنچ گئی

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں افواہ گردش میں رہی کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اب یہ افواہ یقین میں بدلتی نظر آ رہی ہے کہ گزشتہ روز چینی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم شمالی کوریا پہنچی ہے جہاں وہ ممکنہ طور پر کم جونگ ان کے علاج میں کورین ڈاکٹروں کی معاونت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین کے طبی ماہرین کی ٹیم بھجوائے جانے کا انکشاف معاملے سے آگاہ تین مختلف لوگوں نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ماہرین کی قیادت چینی کیونسٹ پارٹے کے انٹرنیشنل لیازن ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر رکن کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جمعرات کے روز بیجنگ سے شمالی کوریا کے لیے روانہ ہوئے۔ انٹرنیشنل لیازن ڈیپارٹمنٹ چین کا وہ ادارہ ہے جو شمالی کوریا کے ساتھ معاملات کرتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا آنے والے کچھ افراد کے زیرانتظام چلنے والی نیوز ویب سائٹ ’ڈیلی این کے‘ نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ کم جونگ ان کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور وہ رو بہ صحت ہیں۔ تاہم چند دن بعد انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا نے خبر دی کہ کم جونگ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -