امریکی صدر ٹرمپ نے سائنسدانوں کو انسانی جسم میں ڈس انفیکٹنٹ داخل کرنے کا مشورہ دیا تو سامنے بیٹھی معروف امریکی ڈاکٹر کی کیا حالت ہوئی؟ چہرے کے تصورات نے دنیا میں دھوم مچادی

امریکی صدر ٹرمپ نے سائنسدانوں کو انسانی جسم میں ڈس انفیکٹنٹ داخل کرنے کا ...
امریکی صدر ٹرمپ نے سائنسدانوں کو انسانی جسم میں ڈس انفیکٹنٹ داخل کرنے کا مشورہ دیا تو سامنے بیٹھی معروف امریکی ڈاکٹر کی کیا حالت ہوئی؟ چہرے کے تصورات نے دنیا میں دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے طبی ماہرین اور سائنسدانوں کو ایسا عجیب و غریب اور بے تکا مشورہ دے ڈالا اور ان کا یہ مشورہ سن کر ان کے پاس بیٹھی کورونا وائرس کی ماہر ڈاکٹر ڈیبی برکس کے چہرے پر ناگواریت کے ایسے تاثرات آئے کہ ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچا دی۔ میل آن لائن کے مطابق ویڈیو میں صدر ٹرمپ ڈاکٹر ڈیبی اور دیگر ماہرین کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کورونا وائرس کے مریضوں کے جسم میں الٹراوائلٹ لائٹ (سورج کی روشنی)اور ڈس انفیکٹنٹ (جراثیم کش دوا، جسے انسانی جسم میں داخل کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے) ڈالنے کا طریقہ ڈھونڈیں۔
صدر ٹرمپ کی یہ عجیب منطق سن کر ڈاکٹر ڈیبی کے چہرے پر ایک رنگ آیا اور ایک گیا۔ حیرت اور ناگواریت کے تاثرات ان کے چہرے پر نمایاں ہو گئے اور ان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ ڈاکٹر ڈیبی روزانہ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی اس پریس بریفنگ میں شریک ہوتی تھیں لیکن یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج وہ پریس بریفنگ میں شریک نہیں ہوئیں۔ ان کے پریس بریفنگ سے غائب ہونے کے متعلق اب چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اس مشورے کے بعد ڈاکٹر ڈیبی نے کہا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار یہ سنا ہے کہ سورج کی روشنی کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔“