کورونا وائرس سے 29 سالہ نوجوان کی موت، اپنی منگیتر کو آخری پیغام کیا بھیجا؟ جان کر آنکھیں نم ہوجائیں

کورونا وائرس سے 29 سالہ نوجوان کی موت، اپنی منگیتر کو آخری پیغام کیا بھیجا؟ ...
کورونا وائرس سے 29 سالہ نوجوان کی موت، اپنی منگیتر کو آخری پیغام کیا بھیجا؟ جان کر آنکھیں نم ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے والے نوجوان نے اپنی منگیتر کو ایسے پیغام میں ایسی بات لکھ بھیجی کہ ہر پڑھنے والے کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ رکی مک کیگ نامی یہ نوجوان برطانوی قصبے بیکپ کا رہائشی تھی اور اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں اس کی حالت زیادہ بگڑی تو اس نے اپنی 25سالہ منگیتر کیٹی مارٹن کو موبائل فون پر پیغام بھیجا کہ ”میری زندگی کو اتنا اچھا بنانے کا شکریہ۔“
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد رکی کو لائف سپورٹ مشین پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ کیٹی کا کہنا تھا کہ ”رکی بہت اچھا انسان تھا، ہم دونوں کو بیک وقت کورونا وائرس لاحق ہوا تھا۔ مجھے سردی لگی اور چھینکیں آنی شروع ہوئیں جبکہ رکی کو شدید کھانسی لاحق ہوئی۔ میری حالت شروع سے بہتر رہی تاہم رکی کو سانس لینے میں شدید تکلیف ہونے لگی۔چار روز بعد اس کی حالت ایسی ہو گئی کہ وہ کھاپی سکتا تھا اور نہ سو سکتا تھا۔ اسے ہمہ وقت شدید تکلیف رہنے لگی تھی جو اس کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہو رہی تھی۔پھر اسے رائل بلیک برن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میں پریشان رہتی تھی اور وہ مجھے تسلی دیتا تھا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ یوں مجھے چھوڑ کر چلا جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -