سائنسدانوں نے کورونا وائرس ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربہ کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی

سائنسدانوں نے کورونا وائرس ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربہ کرلیا، بڑی ...
سائنسدانوں نے کورونا وائرس ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربہ کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربہ کر لیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق چینی بائیوٹیک فرم ’سینوویک‘ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ان کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور اس ویکسین نے کورونا وائرس سے متاثر لگ بھگ سبھی بندروں کو صحت مند کر دیا۔ سائنسدانوں نے ان بندروں کو کورونا وائرس سے متاثر کیااور پھر انہیں یہ ویکسین دی۔

ویکسین دینے کے تین ہفتے بعد ان بندروں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے اور ان سب میں کورونا وائرس مکمل ختم ہو چکا تھا۔اس تحقیق کے نتائج 19اپریل کو شائع ہوئے تاہم بین الاقوامی سائنسی کمیونٹی کی طرف سے ان نتائج کا جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔ سینوویک کے ترجمان ینگ گوانگ کا کہنا تھا کہ ”ہم بہت پرامید ہیں کہ اس ویکسین کے انسانوں پر تجربات بھی اتنے ہی کامیاب رہیں گے، جس کے لیے ہمیں رضاکاروں کی ضرورت ہے۔“ ترجمان کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انسانوں پر اس کے تجربات کب شروع کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں آنے میں ابھی 12سے 18ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -