پاکستانی سیاستدان اور ان کی خوبصورت بیٹیاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاستدان ہمہ وقت سیاسی مہمات میں سرگرم رہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ والدین بھی ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ سائنسدانوں کی خوبصورت بیٹیوں کے بارے میں بتایاہے، جو کافی معروف ہیں لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ کس سیاستدان کی صاحبزادیاں ہیں۔ ان میں پہلی معروف لڑکی میرا سیٹھی ہے جو سیاستدان جگنو محسن کی صاحبزادی ہے۔ جگنو محسن اس وقت پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں جبکہ ان کی بیٹی میرا سیٹھی اداکاری اور ماڈلنگ میں اپنا نام بنا چکی ہیں اور وہ مصنف بھی ہیں۔میرا سیٹھی کے والد نجم سیٹھی بھی جہاں دیدہ صحافی ہیں۔
آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کو سبھی جانتے ہیں۔ وہ دونوں سیاسی مذاکروں اور پیپلزپارٹی کی ریلیوں میں کافی سرگرم رہتی ہیں اور دنیا کو باور کراتی رہتی ہے کہ وہ اپنی والدہ کے عزم کو نہیں بھولیں اور اسے آگے بڑھانے کی جستجو رکھتی ہیں۔ان کے بعد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی سیاست میں اپنا ایک مقام بنا چکی ہیں۔ حالیہ سالوں میں وہ اپنے والد محترم کے اس طرح شانہ بشانہ چلیں کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی شہربانو تاثیر بھی معروف سماجی کارکن اور فیشن انفلوئنسر ہیں۔ وہ کئی میگزینز اور اخباروں کے لیے باقاعدگی سے لکھتی بھی ہیں۔کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ زینب عباس کے نام سے بخوبی واقف ہوں گے لیکن کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ معروف سیاستدان اور تحریک انصاف کی رہنماءعندلیب عباس کی صاحبزادی ہیں۔ عندلیب عباس اس وقت قومی اسمبلی کی رکن ہیں اور ان کی صاحبزادی زینب عباس سپورٹس رپورٹر اور میزبان کی حیثیت سے اپنا سکہ جما چکی ہیں۔ شیریں مزاری اس وقت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ہیں۔ ان کی صاحبزادی ایمان مزاری بھی سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت ہیں، جو اپنا موقف کافی بے باکی سے بیان کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیریں مزاری نے یہ واضح کر رکھا ہے کہ ایمان مزاری کے نظریات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ اپنے بیانات کی خود ذمہ دار ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماءجہانگیر ترین کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ان کی صاحبزادی سحر ترین فیشن کی دنیا کا جانا مانا نام ہیں۔ وہ سٹوڈیو ایس ڈیزائنز کی بانی اور تخلیقی ہدایت کار ہیں۔ اس کے علاوہ کومو(COMO)کے پیچھے کارفرما شخصیت بھی سحر ترین ہی ہیں جو کہ پاکستان کا پہلا آرٹ میوزیم ہے۔