لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے والے کتنے پولیس اہلکار خود متاثر ہوگئے؟افسوسناک تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کی ڈیوٹی پر مامور 24 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے 2 علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے سیل کرکے 12 مشتبہ لوگوں کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔نشتر ٹاؤن کے علاقے صوفیہ آباد میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ایک گلی کو سیل کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے علاقوں کو پولیس اہلکار سیل کرتے ہیں ۔ علاقوں کو سیل کرنے کی ڈیوٹی پر مامور 24 اہلکاروں کے کورونا کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔