"نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر بیرون ملک گئے" ہارون الرشید کے دعویٰ نے ہنگامہ برپا کردیا

"نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر بیرون ملک گئے" ہارون الرشید کے دعویٰ نے ہنگامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 500 ملین ڈالر ادا کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا کہ انہیں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر باہر گئے ہیں۔ ان میں سے 445 ملین سٹیٹ بینک میں جمع ہوئے ہیں لیکن 55 ملین ڈالر کا پتا نہیں ہے۔جب کبھی کوئی نئی حکومت راز فاش کرے گی تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ انہوں نے پیسے ادا کیے تھے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف نے  اور بھی پیسے دینے تھے لیکن اب ان کا کوئی موڈ نہیں ہے، وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے اور اس دن کا انتظار کریں گے جب کوئی ساز گار ماحول پیدا ہوجائے۔ ان کا بیماری کا سوچا سمجھا ڈرامہ تھا جس کے ذریعے خوف پھیلایا گیا جس سے عمران خان بھی پریشان ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے 2 سب سے زیادہ باخبر لوگوں میں سے ایک نے مجھے ذاتی طور پر بتایا تھا کہ شریف خاندان کی برطانیہ میں 300 جائیدادیں ہیں۔