تحریک انصاف کا 24 واں یوم تاسیس، عمران خان نے پیغام جاری کردیا

تحریک انصاف کا 24 واں یوم تاسیس، عمران خان نے پیغام جاری کردیا
تحریک انصاف کا 24 واں یوم تاسیس، عمران خان نے پیغام جاری کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے آج ہی کے دن اسلامی فلاحی ریاست کے نصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا، ان کی یہ  جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس پر پارٹی چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 24 برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےویژن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکے اپنےنصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے انہوں نے یہ  سنگ میل عبور کرناتھے" قانون کی ایسی بالادستی کا قیام کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اس کےتابع ہوں۔ دوسرا  ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر ان کی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔"

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی یہ  جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔

تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفات پاجانے والے ساتھیوں کو بھی یاد کیا۔ " آج میں اپنے ان بانی اراکین نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔"

مزید :

قومی -