شیخ رشید رمضان میں بھی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر ریلوے آگ بگولہ ہو جائیں گے

شیخ رشید رمضان میں بھی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر ریلوے آگ ...
شیخ رشید رمضان میں بھی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر ریلوے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون   رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آسکے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی موصوف شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے نامزدکردہ صدر ہیں، پنڈی کے موصوف آج جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے۔   رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کسی بڑے نے کیا خوب کہا ہے کہ اندھا کیا جانے بسنت بہار، اس لیے بہتر ہے کہ شیخ رشید اپنے کام سے کام رکھیں جو ان سے ہو نہیں پارہا ہے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈیکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -